جب خداوند نے شروع میں ہوسیع کی معرفت کلام کیاتو اس کو فرمایا کہ جا کہ ایک بد کار بیوی اور بدکاری کی اولاد اپنے لے کیونکہ مُلک نے خُداوندکو چھوڑ کربڑی بدکاری کی ہے۔
اور خُداوند نے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ میں عنۡقریب ہی یاہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کُروں گا۔
اور پھر وہ حاملہ ہُوئی اور بیٹی پیدا ہوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لُورُ حامہ رکھ کیونکہ میں اسرائیل کے گھرانے پر رحم نہ کُروں گاکہ اُن کو معاف کُروں۔
لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر رحم کُروں گا اور میں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسیلہ سے نہیں چُھڑوں گا۔